حج بیت اللہ کی مناسبت کو مسلمانوں کے نزدیک ایک بڑا اجتماع مانا جاتا ہے جہاں حجاج کرام کی ایک بہت بڑی تعداد مکہ مکرمہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جمع ہوتی ہے مگر در حقیقت ایک بہت بڑا اجتماع نہیں ہے بلکہ اس سے زیادہ اجتماع چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عراق کے شہر کربلاء مقدسہ میں ہوتا ہے ۔
روسی خبر ایجنسی "RT" کے مطابق دنیا میں پانچ بڑے اجتماع منعقد ہوتے ہیں جس میں سب سے بڑا اجتماع 40کروڑ پر مشتمل تھا جوکہ چین میں نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے منعقد ہوا ۔اور اس کے بعد بھارت میں ہونے والا کھمب میلا 22کروڑ افراد نے شرکت کی جبکہ امریکا میں عید شکر کی مناسبت سے 5کروڑ چالیس لاکھ افراد جمع ہوئے ۔
خبر ایجنسی کےمطابق چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے 2017ء میں جمع ہونے والے افراد ایک کروڑ چالیس لاکھ تھی جبکہ سال 2019ء میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاج کرام 18 لاکھ تھے ۔
یہاں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سعودی عرب کے امور حجاج کے شعبہ کی جانب سے حجاج کرام کی تعداد 25 لاکھ بتائی گئی ۔
اترك تعليق