زیر زمین سرداب.. حرم مقدس حسینی نے مابین الحرمین کے علاقے میں توسیعی کاموں کے آغاز کی تاریخ مقرر کر دی

حرم مقدس حسینی کے شعبہ توسیعی منصوبہ جات نے امام حسین اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس (علیہما السلام) کے روضوں کے درمیان واقع ’مابین الحرمین‘ کے علاقے میں توسیعی کام شروع کرنے کے لیے وقت کے تعین کا اعلان کیا ہے۔

شعبہ کے سربراہ انجینئر حسین رضا مہدی نے کہا کہ "حرم مقدس حسینی کا شعبہ توسیعی منصوبہ جات امام حسین اور ان کے بھائی حضرت ابوالفضل العباس (علیہما السلام) کے روضوں کے درمیان واقع مابین الحرمین کے علاقے میں توسیعی کاموں کا آغاز کرے گا"، انہوں نے بتایا کہ "شعبہ (6) ماہ کے اندر ان کاموں پر عملدرآمد شروع کر دے گا"۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "یہ علاقہ تعمیرات سے (براہ راست) متاثر نہیں ہوگا بلکہ سارا کام زمین کے نیچے ہوگا جو کہ دو سردابوں پر مشتمل ہوگا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اقدام صحن امام حسین (علیہ السلام) کی بڑی توسیع کے پیکجز میں سے ایک ہے"، اور اس بات کی نشاندہی کی کہ "ان کاموں میں زمین کے نیچے دو سردابوں کی تعمیر شامل ہے جو اس شعبے میں مہارت اور تجربہ رکھنے والے افراد کے ذریعے کی جائے گی۔"

واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی اپنے اسٹریٹجک توسیعی منصوبوں پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے جن کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا اور ہر سال زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو سمونے کی گنجائش پیدا کرنا ہے۔

: توصیف رضا خان