گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طلاء کاری

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تعمیراتی سیکشن کی جانب سے گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی بحالی کے لئے خصوصی منصوبے کا آغاز کیا گیا جو کہ حالیا 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے ۔

مذکورہ منصوبے کی تکمیل کے لئے خصوصی انجئینیرز کی خدمات حاصل کی گئیں تاکہ گنبد مطہر کی اندرون و بیرون شیشہ کاری و طلاء کاری کی جاسکے تاکہ حرم مطہر کی عصری تقاضوں کے ساتھ ساتھ اسلامی طرز تعمیر باقی رہے اور ان شاء اللہ قبل محرم الحرام منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا

منسلکات