بیرون ملک سے آئے طلبہ کا حرم مقدس حسینی میں استقبال

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے شعبہ تبلیغ دینی کے تابع الوارث انسٹیٹیوٹ کی جانب سے فرانس ، کینیڈا ،مڈغاشقر اور موریشیس سے آئے طلبہ کا استقبال کیا گیا ۔

طلبہ کی آمد وارث الانبیاء کے توسط سے قرار پائی جس کا مقصد اخلاقی اور علمی معرفت حاصل کرنا تھا۔

شیخ احمد العاملی جو کہ وارث الانبیاء انسیٹیوٹ کے مدیر ہیں نے بتایا کہ وفد کا وارث الانبیاء یونیورسٹی اور الزہراء سلام اللہ علیہا یونیورسٹی کے ساتھ دیگر حرمین حضرت عباس و حضرت امام حسین علیہما السلام کے تابع علمی مراکز کا دورہ کرایا گیا اور آخر میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی سے ملاقات کرائی گئی ۔

 

منسلکات