حرم مقدس حسینی کے تکنیکی اور انجینئرنگ شعبہ کی جانب حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے باب قبلہ پر زائرین کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ زائرین کے استقبال کے لئے سرداب کی تعمیر کے لئے کھدائی کا کام شروع کیا ہے ۔
سلام سعدون جو کہ اس منصوبہ کے مدیر ہیں نے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا اس وقت ہم تیسرے مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں جو کہ کھدائی کا ہے ۔
مزید یہ کہ کھادئی کا مرحلا نہ صرف کھودنے بلکہ زیر زمین موجود پانی کو بھی نکالنا ہے کیونکہ زیرزمین ایوان کی گہرائی 7 میٹر ہوگی اور ایوان کی اجمالی مساحت 1800 مربع میٹر ہوگی اور حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں موجود دیگر زیر زمین ایوانوں میں اب تک کا بڑا ایوان ہوگا جس میں بیک وقت چار ہزار زائرین کے استقبال کی جگہ میسر ہوگی اور اسکا طول باب زینبیہ سے باب رجاء تک پھیلا ہوگا
اترك تعليق