کربلاء مقدسہ میں موجود ہی حقیقی اسلام ہے

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی بین الاقوامی کوریج کے لئے دسیوں صحافی ، چینلز اور فوٹو جرنلسٹ موجود تھے تاکہ اس عظیم الشان اجتماع کے مقصد کو ان لوگوں تک پہنچایا جاسکے جو یہاں نہیں آسکے اور دیگران جن کے اذھان میں منفی پروپیگنڈہ کیا گیا ہے حق سے آشنا کرایا جائے ۔

ایملی گارتھ وائٹ بھی انہیں میں سے ایک فوٹو جرنلسٹ تھیں جس نے اپنی ابتدائی تحقیقات اسلام فوبیا اور اس کے علاج کی طرف توجہ مرکوز کی کہ جس خوف میں یورپ اور مغربی ممالک مبتلا ہیں ۔

ایملی بتاتی ہیں کہ اسلام کے نام پر مغربی ممالک میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور شدت پسند شخصیات کا وجود اسلام کا چہرہ مسخ کرتا رہا ہے مگر کربلاء مقدسہ میں جو اسلام پایا ہے وہی اسلام صحیح ہے یہی وہ دین اسلام ہے جو حقیقت میں محبت ، انسانیت عدالت اور مساوات کا درس دیتا ہے ۔

منسلکات