امام جمعہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام پر حملہ

26 جنوری 2018ء کو نماز جمعہ کربلاء مقدسہ میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی  علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی امامت میں اداکی گئی جس کے پہلے خطبے کے دوران  علامہ شیخ عبدالمہدی  پر حاضرین میں موجود   ایک شخص نے  حملہ کردیا جسے بروقت محافظین  نے  روک لیا ۔

حال ہی میں سماجی روابط کی ویبسائٹس میں کثرت سے ایسی خبریں نشر کی جارہی ہیں کہ علامہ عبدالمہدی نے حملہ آور کی عیادت کے لئے ہسپتال گئے اور اپنے حق کی معافی کا اعلان کیا ہے ۔

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی شعبہ اعلام کے سربراہ سید جمال الدین الشہرستانی نے  ایسی تمام خبروں کی نفی کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ شخص کو امن و امان بحال کرنے والے اداروں کے حوالے کردیا گیا ہے  اور اس پر تحقیقات جاری ہیں ۔

منسلکات