دیگر ادیان کے لئے سلامتی اور امن کا پیغام ، ضریح مطہر بلجیئم میں

ضریح مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی شبیہہ بلجیئم کے شہر انتویرین میں امام بارگاہ الزھراء سلام اللہ علیہا میں رونمائی عام کے لئے منتقل کی گئی ہے جہاں اسے خصوصی میوزیم میں عوامی زیارت کے لئے پیش کیا جائیگا۔

اس سے پہلے ضریح مطہر کو جرمنی کے شہر کولن میں چھے ماہ کے لئے رونمائی و زیارت کے لئے رکھا گیا تھا۔

عبیر الاعرجی جو کہ امام بارگاہ الزھراء سلام اللہ علیہا  کے مدیر ہیں، نے بتایا کہ ضریح مطہر کی رونمائی اسلام کے ظاہر و پنہاں پیغام کو دیگر ادیان کے لئے ظاہر کرتی ہے کہ اسلام ایک سلامتی و امن کا پیغام دیتا ہے۔

 

منسلکات