حرم ثانی زھراء سلام اللہ علیہا کی خدمت میں خدام سرکار وفا علیہ السلام

حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کی طرف سے آمد محرم الحرام کی مناسبت سے خصوصی انتظامات کے لئے وفد حرم مطہر ثانی زھراء سلام اللہ علیہا شام پہنچا ہے ۔

حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کی خصوصی دیکھ بھال کمیٹی کے سربراہ حسن ھلال نے بتایا کہ حرم مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے متولی علامہ سید احمد صافی کی ہدایت پر خصوصی وفد تشکیل دیا گیا جس کی ذمہ داری حرم مطہر السیدہ سلام اللہ علیہا میں کسی قسم کی برقی و صوتی احتیاجات کو پورا کرنا اور ضریح مطہر کی خصوصی تزئیین مانند ضریح حضرت عباس علیہ السلام کے کرنا ہے

اس کے ساتھ ہی محمود الحمد جوکہ حرم زینبی کے مدیر فنی ہیں نے خصوصی کاوشوں کو شکریہ ادا کرتے ہوئے خدمت السیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے لئے باعث اجر قرار دیا

منسلکات