امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال کی رپورٹ

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع حضرت امام زین العابدین ہسپتال کی جانب سے گذشتہ 3 ماہ میں جاری کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

حضرت امام زین العابدین علیہ السلام ہسپتال کے ترجمان نے کہا گذشتہ تین ماہ (رجب ۔ شعبان ۔ رمضان)میں سینکڑوں آپریشنز بلا اجرت کئے اور یہ تمام آپریشنز مختلف اختصاصات میں کئے گئے اور ساتھ ہی بعض نادر احوال پر مشتمل آپریشنز تھے جن میں دل کے سوراخ برائے اطفال و شباب اور ریڑھ کی ہڈی اور فزیوتھراپی جیسے مختلف اختصاصات تھے ۔

ان تمام آپریشنز میں موجود عملہ اندرون و بیرون عراق کے ڈاکٹرز پر مشتمل تھا اور ساتھ ہی جدید عصری تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آلات فراہم کئے گئے ۔

منسلکات