معاشرتی بے پردگی کے نتائج

بے پردگی اور بے رواہ روی کے عام ہونے کی صورت میں مندرجہ ذیل عواقب ہیں

1۔عورتوں کا دینی مبین سے انحراف اور گناہان کبیرہ کی طرف مائل ہونا

2۔مردانہ اخلاق کو فاسد کرنا خصوصا نوجوانوں کو  بے راہروی کی طرف مائل کرنا

3۔لہو و لعب کی  محافل میں شرف و عزت کی فروشی  جس کی انتہاء اسلامی معاشرے میں انحراف کی جانب انتہاء ہوتی ہے

4۔بے پردگی کو روا رکھنا  خود اپنی ذات کی طرف دست درازی و شر  کو دعوت دینا ہے

5۔معاشرے میں موجود کبائر گناہ میں سے سب سے زیادہ پھیلا  "زنا " ہے۔

6۔بے پردگی عورت کو  اعلیٰ و ادنی کے سامنے ایک بے قیمت  شئی کی مانند کردیتی ہے جسے ہر کوئی    ٹٹول سکتا ہے۔

7۔ احترام  اور  حیاء کو ختم کرنے کا سبب بنتی ہے جوکہ ایمان اور تقوی ٰ کو ختم کرنے کا باعث بنتی ہیں ۔

8۔ عصر حاضر میں موجود طلاق کی شرح  کا سبب بے پردگی ہے جو کہ بے پردگی و حیاء کے باعث ناجائز تعلقات ہیں ۔

9۔ جرائم میں اضافے کا سبب   بے پردہ عورتوں کے پیچھے بلا شرف مرد حضرات کی وہ دوڑ جس کی انتہاء  جرائم قبیحہ پر ہوتی ہے۔

 

توصیف رضا

منسلکات