رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ نے اپنی امت کو یتیموں اور بے سہارا بچوں کی نگہداشت کی تلقین بارہا فرمائی ۔کربلاء مقدسہ سے عراق میں جاری حالیہ جنگ میں دفاع وطن کے لئے جہاں کئی جوانوں نے جانوں کی قربانی دی وہیں شہداء کے پسماندگان کے لئے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی طرف یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے خصوصی سکول کا قیام ہے۔
سکول کی تفاصیل بتاتے ہوئے حرم مقدس حسینی کے معاون ڈائریکٹر جنرل سید سعد الدین البناء کہا کہ 5 طوابق پر مشتمل یہ مدرسہ 70 فیصد تعمیراتی مراحل مکمل ہوچکا ہے۔
اس کے علاوہ بچوں کی تفریحی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے پارک کی تعمیر بھی دیگر منصوبہ جات میں شامل ہے اور مدرسے میں بچوں کے ایڈمشن کے حوالے سے کسی قسم کی خاص شروط نہیں شامل کی گئیں ۔
اترك تعليق