ترکی ارکان پارلیمنٹ کا حرم مقدس حسینی میں زیارت وفد

واقعہ حسینی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے جس سے  دنیا میں موجود تمام مسلمانوں کو  فرقہ واریت و تشدد سے دوری اختیار کرنے کا درس حاصل کرنا چاہیئےاور انقلاب حضرت امام حسین علیہ السلام کی اقتداء کرتے ہوئے فرقہ واریت  سے دوری رکھنی چاہیئے۔

نہمد غالب انصاری ترکی پارلیمنٹ کے رکن ہیں ،نے پارلیمنٹ ارکان کے ساتھ    زیارت حضرت امام حسین علیہ السلام کی غرض سے کربلاء مقدسہ کا دورہ کیا ، اپنے زیارتی احساسات کو بیان کرتے ہوئے بتایا کہ  ہم نے بچپن سے اہلبیت علیھم السلام  کےساتھ  مصائب و آلام کے واقعات سنے ہیں اور ان سے نصیحت و  شعار  اپنائے ہیں یہاں تک کہ  اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے قائد انقلاب عظیم کی زیارت و چشم دیدنی کے لئے ہمیں انتخاب کیا۔

1400 سالہ گزشتہ یہ غم عظیم ہمیں  اور تمام مسلمانوں  کو ایک  درس حیات دیتا ہے،جبکہ   اس زیارت کا مقصد طرفین  کے علاقات  کی پیش قدمی ہے۔

نہمد انصاری نے بتایا کہ ہمیں دین اسلامی کی تعلیمات پر عمل کرنا چاہیئے اور فرقہ واریت سے اجتناب کرنا چاہیئے  اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے بعض لوگ جو معصوم لوگوں کی قتل و قید و بند کی عادات کے ساتھ اسلام کا نام بدنام کر رہے ہیں ،سے برآت اختیار کرنی چاہیئے۔

اس  کے ساتھ ہی حرمین مقدستین حضرت عباس علیہ السلام اور حضرت امام  حسین علیہ السلام  کے حسن ضیافت پر شکر گزار ہیں

 

توصیف رضا

منسلکات