عراق کے جنوبی شہر بصرہ کے معروف چوک "سعد" میں ایک ہی رنگ کے سفید لباس میں ملبوس پاپیادہ رواں قافلہ جس کے علمبردار نے ایک بینر بھی اٹھا رکھا تھا جس پر جلی حروف میں لکھا تھا "کاروان پیادہ ----- مشہد بہ کربلاء"
نہ راستے میں سرد موسم اور نہ ہی عراق کی کڑک دھوپ ان زائرین کے سفر میں رکاوٹ بن سکی اور اپنا سفر جسے 72 دنوں میں مکمل کرینگے۔
سیدعلی سید مصطفی کا تعلق مشہد سے ہے مشہد سے بصرہ تک 2000 کیلومیٹر کا سفر کر کے پہنچے ہیں اور اپنے سفر کو جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں ابھی 550 کیلو میٹر کا سفر باقی ہے جسے طے کر کے بحضور سید الشہداء علیہ السلام پہنچیں گے ۔
محمد رجبی جوکہ سالار کاروان ہیں نے بتایا کہ گزشتہ 14 سال سے پاپیادہ زیارت امام حسین علیہ السلام سے شرفیاب ہورہے ہیں ۔ ابتداء میں یہ قافلہ ویزہ کی قلیل مدت کی بناء پر عراقی حدود "شلامچہ" سے کربلاء کا سفر کیا کرتے تھے ۔ ابتدائے سفر حرم مطہر حضرت امام رضا علیہ السلام سے اذن زیارت کے ساتھ کیا جاتاہے اور 72 دن کی طویل مدت میں قافلہ کربلاء مقدسہ پہنچتا ہے جس میں سینکڑوں زائرین بشمول بزرگ و جوان ہیں اور روزانہ تقریبا 30-40 کیلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جاتا ہے
اترك تعليق