جمہوری اسلامی ایرانی کے محکمہ اوقاف کی جانب سے منعقد کئے جانے والے سالانہ قرات قران کریم کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے 120 قارئین کرام نے حصہ لیا اور ساتھ ہی قرات قرآن کریم کے ماہرین بھی موجود تھے۔
علی الخفاجی جو کہ اوقاف کی جانب سے ماہرین کمیٹی کے رکن تھے نے تفصیلات بتائیں کہ 3 مراحل میں مسابقہ طے پایا جہاں ہر مرحلہ میں 8 قارئین کرام کا انتخاب کیا گیا جس میں 24 قارئین کو منتخب کیا گیا ۔
بالاخیر 5 قارئین بتدریج انتخاب کیا گیا اور ان میں سے اول انعام پانے والے قاری لیث العبیدی مستحق قرار پائے جن کا تعلق عراق سے ہے جب کہ دوسرا رتبہ حمید رضا مقدسی ایرانی اور محمد علاء الدین جن کا تعلق مصر سے ہے تیسرا مرتبہ پایا مرتبہ چہارم افغانستان کے قاری اویس احمدیان اور پنجم مرتبہ قاری یوسف الحاج تھے ۔
توصیف رضا
اترك تعليق