حرم مطہر حضرت عسکریین علیہما السلام ،سامراء میں ضریح مطہر حضرت علی بن محمد الہادی اور ان کے بیٹے حسن عسکری علیہما السلا م کا افتتاح کیا گیا ۔
مزید تفصیلات بتاتے ہوئے حرم مطہر کے ترجمان نے کہا کہ اس ضریح کی تصمیم و تعمیر میں چار سال کی مدت صرف ہوئی اور تکمیل کے تمام مراحل خصوصی ماہرین کے زیر نگرانی طے پائے۔
ضریح مطہر کی ساخت میں 11 ٹن میانمر سے خصوصی منگوائی گئی لکڑی کے ساتھ 70 کیلو گرام سونا اور 4500 کیلو گرام چاندی اور 2500 کیلو گرام تانبا استعمال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2006 میں حرم عسکریین علیہما السلام پر دہشتگردانہ حملے میں ضریح مطہر سمیت گنبد و منائر کو شدید نقصان پہنچا تھا
توصیف رضا
اترك تعليق