روز چہلم امام حسین علیہ السلام اور یونیسکو

عالمی ثقافتی ادارے "یونیسکو" کی طرف سے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت کو  ثقافتی و علمی و تربیتی ورثے کے ضمن میں شامل کرنے کے لئے بحث شروع کی گئی ہے ۔

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام میں جہاں کروڑوں کی تعداد میں زائرین کربلاء مقدسہ میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ کے حضور خصوصی  قصد زیارت کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں   ۔

عراق میں موجود "یونیسکو" کے انچارج عبدالامیر قریشی ہیں ،نے بتایا کہ ہم نے مرکزی دفاتر کی طرف دنیا کے اس بڑے اجتماع کے اثبات کے لئے مطلوبہ اوراق ارسال کئے ہیں جو کہ اس سے پہلے ارسال کئے گئے وثائق کی تائید کرتے ہیں  تاکہ یونیسکو کی جانب سے چہلم امام حسین علیہ السلام کے دن کو ایک عالمی دن اور خصوصی ورثہ عراقی قرار دیا جائے ۔

 

توصیف رضا