آخر اسلام آباد میں ہی حرم مقدس حسینی کی کتابوں کی طباعت کیوں؟

اسلام آباد پاکستان میں منعقد ہونے والے  تیسرےہفتہ ثقافت "نسیم کربلاء "کے لئے اردو اور انگلش زبان میں دسیوں کتابوں کا ترجمہ کرایا گیا ہے ۔

 کتب کا ترجمہ "نسیم کربلاء " کے منعقد ہونے میں ایک اہم جزء ہے جو کہ 30 مارچ سے 3 اپریل تک الکوثر یونیورسٹی میں منعقد ہوگی جس میں تمام عتبات عالیہ (حضرت امام علی ،حضرت امامین کاظمین اور حضرت عباس اور حضرت امام حسین  علیہم السلام )کے وفود شرکت کرینگے۔

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انٹرنیشنل میڈیا  کی طرف سے نمائندگی کرنے والے سید میثم الحسینی  نے خبر گذاری کے دوران بتایا کہ ان کتب کا ترجمہ جو کہ اردو اور انگریزی زبان میں کی گئی ہیں کا مقصد ملت پاکستان کو تراث اہلبیت علیہم السلام سے آشنائی کرانا ہے اسی لئے مقامی زبان میں ترجمہ کرایا گیا ہے اور اس کے ساتھ یہ کتابیں مفت تقسیم کی جائیں گی۔

مزید برایں کہ 30ہزار کے قریب کتب کی طباعت کا آرڈر دیا گیا ہے جن میں سے "اسلام کو کیسے سمجھیں " اور کامل زیارات "اور "حیات رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ"اور "جناب حرالریاحی،حبیب ابن مظاہر الاسدی ،حضرت سید ابراہیم المجاب رضوان اللہ علیہم "کے عناوین سے مشتمل ہیں اور تاریخ حسینی کے اعتبار سے "انقلاب حسینی" اور کرامات امام حسین علیہ السلام  اور تربت حسینی کے عناوین سے مختلف کتابیں فراہم کی جائینگی ۔

یاد رہے کہ ہفتہ ثقافی نسیم کربلاء سوم اپنے تمام تر تیاریوں کے ساتھ کہ جس میں محافل قرآنی و بحوث علماء و دینی مسائل کے ساتھ آشنائی کے تربیتی کیمپ کے ساتھ منعقد کیا جائیگا۔

منسلکات