ہفتہ ثقافت بنام "نسیم کربلاء " کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کی غرض سے اسلام آباد کے مقامی چھاپ خانوں سے تعلیمات اہلبیت علیہم السلام پر مبنی لٹریچر کی طباعت کا کام لینے کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔
لٹریچر کہ جس میں تصاویر ، پمفلٹس حرم مقدس حسینی کی جانب سے آیات قرآنیہ اور ثقافت اہلبیت علیہم السلام مؤمنین میں تقسیم کئے جائیں گے ۔
نسیم کربلاء کے لائحہ عمل تیار کرنے والی کمیٹی کے رکن (سید میثم الحسینی) نے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کے شعبہ انٹرنیشنل میڈیا نے دسیوں کتابوں کے ہزاروں نسخے ترجمے اور تدوین کے بعد اسلام آباد میں طباعت کے لئے بھجوائی ہیں ۔
ان کتابوں میں تاریخ اہلبیت علیہم السلام پر مشتمل کتابیں ہیں کہ جن میں "کرامات امام حسین علیہ السلام " تربت کربلاء" سیرت حضرت ابراہیم مجاب علیہ السلام "سیرت صحابی الحر الریاحی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ اور سیرت شیخ حبیب ابن مظاہر الاسدی رضوان اللہ علیہ ہیں
ہفتہ ثقافی نسیم کربلاء 30مارچ سے 3 اپریل 2016 تک منعقد کیا جائیگا جس میں عتبات مقدسہ (حرم مقدسات حسینی و علوی و کاظمین و عسکریین )سے وفود شرکت کرینگے
اترك تعليق