حرم مقدس حسینی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی جانب سے محبین اہل بیت علیہم السلام کے لئے "واٹس اپ"" انسٹا گرام "" فیس بوک ""گوگل پلس" کے صفحات پر روز چہلم نیابت میں زیارت کے لئے ثبت نام کئے گئے اسماء کے لئے قرعہ اندازی کی تیاری کی گئی ۔
مسئول شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی کے لئے خصوصی پروگرام تیار کیا گیا جس میں ثبت نام کئے گئے (118516) اسماء میں سے ایک اسم کا انتخاب کرنا تھا جسے علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کا ہدیہ تھا اور پانچ اسماء کہ جن کے لئے ضریح مقدس حرم حضرت امام حسین علیہ السلام پر نصب پتھر کی انگوٹھیاں تھیں کا ناتخاب کرنا تھا ۔
اس کے علاوہ ایسے اسماء کہ جنہوں نے ثبت نام میں ایمیل فراہم نہیں کئے تھے کا ساتھ ناممکن تواصل کی بناء پر قرعہ اندازی میں شامل نہیں کئے گئے ۔
مسئول شعبہ الیکٹرانک میڈیا نے کہا کہ یہ ہمارے لئے شرف عظیم ہے کہ ہم ایسے لوگوں کی جانب سے نیابت میں زیارت بجا لائیں جنہوں نے ہمیں زیارت کے لئے ثقہ قرار دیا ہے ۔
علم پاک گنبد حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے لئے "کافیہ حمادہ" ہیں
جب کہ انگشتری ضریح مقدس کے لئے مندرجہ ذیل پانچ اسماء ہیں
1/ عماد احمد
2/ھاجر ابوفاضلی
3/ علی احمد بن حسین
4/علی عبدالحسین عبداللہ السعف
5/حسین عبدالرضا علی الاسدی
اترك تعليق