حرم مقدس حسینی کے شعبۂ منصوبہ جات کی جانب سے کربلا میں نظامِ ہضم اور جگر کی پیوندکاری کے اسپتال کے منصوبے پر کام جاری

حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجینئرنگ و تکنیکی منصوبہ جات نے کربلا میں نظامِ ہضم اور جگر کی پیوندکاری کے خصوصی اسپتال کے منصوبے پر کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سائٹ انجینئر سجاد ہاشم نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا:

"حرم مقدس حسینی کے شعبہ انجینئرنگ و تکنیکی منصوبہ جات سے منسلک تکنیکی اور انجینئرنگ ٹیمیں کربلا کے علاقے حی الغدیر میں واقع نظامِ ہضم اور جگر کی پیوندکاری کے اسپتال پر مسلسل کام کر رہی ہیں۔"

انہوں نے مزید بتایا:

"پہلی عمارت، جس میں (6) آپریشن تھیٹرز، آئی سی یو، لیبارٹریز، او پی ڈی، الٹراساؤنڈ، ایم آر آئی، ریڈیالوجی اور اینڈوسکوپی کے شعبے شامل ہیں، 90 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔"

انہوں نے کہا کہ:

"دوسری عمارت جو مریضوں کے کمروں اور ہالز پر مشتمل ہے، اس کی تعمیر 70 فیصد مکمل ہوئی ہے جبکہ سروسز بلڈنگ کی تکمیل کا تناسب 30 فیصد ہے۔ اسپتال کی مجموعی گنجائش 100 بستروں پر مشتمل ہوگی۔"

حرم مقدس حسینی شہریوں کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعدد اسپتال قائم کر رہا ہے، جن میں سے کئی اسپتال مفت یا رعایتی نرخوں پر علاج فراہم کرتے ہیں۔ ان کاوشوں کا مقصد مریضوں کی مشکلات کم کرنا اور علاج کے لیے بیرونِ ملک سفر کی ضرورت ختم کرنا ہے تاکہ انہیں سفر کی تکالیف اور ممکنہ دھوکہ دہی سے محفوظ رکھا جاسکے

منسلکات