پاکستان سے آئے 45 بزرگ شخصیات کا حرم مقدس حسینی میں استقبال

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع مؤسسہ امام حسین علیہ السلام برائے امن و اتحاد ڈائیلاگ سنٹر کی طرف سے حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کربلائی کے حکم پر پاکستان سے آئے ہوئے 45 علماء و افاضل کا استقبال کیاگیا ۔

حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائچی نے وفد کے ساتھ اپنے خطاب میں حرم مقدس حسینی کے انسانی و سہولیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

السید محمد تقی الحکیم نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کے متولی اور اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے کی نگرانی میں پاکستان سے آئے ہوئے مختلف مذاھب اور مسالک کے علماء و بااثر افراد کا استقبال کیا ۔

اس وفد میں شیعہ علماء کے ساتھ ساتھ ، صوفی ، اہلسنت مسالک سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی شامل ہیں اور اس اجتماع کا مقصد مسالک کے درمیان صبر و بردباری کی فضاء کا قیام ہے اور اس پیغام کو دنیا تک پہنچانا ہے ۔

علاوہ ازیں وفد نے حرم مقدس حسینی کے مختلف منصوبوں کا دورہ کیا جن میں طبی ، صحتی ، تعلیمی اور دیگر خدمات شامل ہیں ۔

 

منسلکات