موئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ کی زیارت

روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام کے عجائب گھر میں سینکڑوں شاندار اور منفرد فن پارے رکھے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ کام بادشاہوں اور حکمرانوں اور اہل بیت علیہم السلام کے چاہنے والوں نے اس میوزیم کو عطیہ کیے ہیں۔ اس عجائب گھر میں رکھے گئے سب سے اہم اور قیمتی کاموں میں سے ایک بالوں کا ایک تار ہے جو ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ سے منسوب ہے۔

پوری تاریخ میں کربلا کے لوگوں اور عثمانی حکمرانوں کے درمیان تعلقات اچھے نہیں رہے اور کربلا کے لوگوں نے ظالم عثمانی حکومت کے خلاف مسلسل بغاوت کی، اسی دوران بغداد کے گورنر داؤد پاشا نے 1309 ہجری میں اتحاد پیدا کرنے کے مقصد سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب بال حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کو عطیہ کیا تھا۔

حرم مقدس پر متعدد حملوں کے باوجود بشمول 1991 میں بعثی قوتوں کے حملے میں حرم امام حسین علیہ السلام میں محفوظ رہا اور ہر سال شعبان کی تیسری تاریخ کو اس کی نمائش کی جاتی ہے ۔

منسلکات