اگر دنیا میں ایک ایسی عادل حکومت قائم ہو جس نے شریعت نافذ کی ہوئی ہو اور اس کی جگہ ایک ظالم حکومت ہو جائے جو شریعت کو معطل کردے تو ہر مسلمان پر واجب ہے کہ پہلی حکومت کی نصرت کرے اور دوسری ظالم حکومت کو ناکام کرے ۔
اور اسی وجہ سے امام حسین علیہ السلام نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے خروج فرمایا اور قائم کی جانے والی ظالم حکومت جس نے امور مسلمین پر ظلم شروع کردیا تھا اور منکر شریعت یزید لعین اور اس کے پیروکاران کو ناکام کرنے کے لئے خروج فرمایا ۔