جوکچھ بھی ہمارے پاس ہے ہمارے وطن کے لئے ہی ہے اور ہم حاضر ہیں

دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے سرپرست شیخ عبد المہدی الکربلائی اور سیکرٹری جنرل پروفیسر حسن رشید العبایچی کے ساتھ وزیرتعلیم اور سائنسی محقق ڈاکٹر نعیم العبودی اور کربلا مقدسہ کے گورنر نے تعلیمی منصوبوں کا افتتاح کیا جو عراق میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ۔

حرم مقدس حسینی کے تابع ہیلتھ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ستار الساعدی نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے یونیورسٹی کی طبی صلاحیتوں کی تشخیص کے لئے قومی مرکز کا افتتاح کیا گیا ہے اور اس کے علاوہ الزہراء علیہا السلام میں مزید دیگر شعبہ جات کا بھی افتتاح کیا گیا ہے اور قابل ذکر کہ ان تمام پراجیکٹس کسی بھی لحاظ سے حکومتی منصوبوں سے معارض نہیں ہیں ۔

 ڈاکٹر ستار الساعدی نے مزید بتایا کہ کے تمام تعلیمی منصوبوں میں تدریسی عملہ، کلاس رومز، لیبارٹری کے شعبے شامل ہیں، اور جو کچھ ہمارے پاس ہے وہ عراق کے لیے ہے، اور ہم ان منصوبوں کو عراق کی تمام یونیورسٹیوں میں اپنے تمام طلباء اور پروفیسروں کے لیے وقف کرتے ہیں

منسلکات