امراء و سلاطین کے آثار کا مجموعہ میوزم حرم مقدس حسینی

حرمین مقدستین حضرت عباس اور حضرت امام حسین علیہما السلام میں اندرون صحن تحفہ خانہ موجود ہیں  اگر ان میں زائرین کو جانے کا اتفاق ہو تو ملاحظہ کرین گے دونو ں میوزم میں مختلف اقسام کی تلواریں اور خنجر جن کا تعلق بادشاہوں اور ملوک سے ہے ،نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں ۔

حرم امام حسین علیہ السلام میں میوزم اندرون صحن جنوب غربی کونے میں واقع ہے جہاں مختلف قدیمی آثار نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں  ۔ جب کہ حرم حضرت عباس علیہ السلام میں اندرون باب قبلہ کے دائیں جانب واقع ہے ۔

زیر غور بات یہ ہے کہ  حرم امام حسین علیہ السلام میں ان تلواروں کی تعداد بنسبت حرم حضرت عباس علیہ السلام کے کم ہے جس کی وجہ یہ کہ چونکہ حضرت عباس علیہ السلام یوم عاشوراء فوج حسینی کے سپہ سالار تھے اسی لئے اکثر امراء و سلاطین جب زیارت کربلاء کے لئے آتے تو اپنا شخصی اسلحہ و تلوار و خنجر حرم حضرت عباس علیہ السلام کی شجاعت کے مدنظر ہدیہ کیا کرتے تھے۔

 

توصیف رضا

 

منسلکات