حلہ-کربلاء کے راستے میں موجود "شہر زائرین" کی طرف سے متوفر خدمات

چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے جہاں حرم  مقدس حسینی کی جانب سے آنے والی زائرین کی کثیر تعداد کے لئے مختلف سہولیات کی فراہمی اور کربلاء مقدسہ کی جانب پا پیادہ آنے والے مختلف راستوں (بغداد-کربلاء)(نجف-کربلاء)اور (حلہ کربلاء) آنے والے زائرین  کی استراحت کے لئے  خصوصی استراحت گاہیں تیار کی گئی ہیں۔

ان استراحت گاہو ں میں سے ایک "شہر زائرین" جو کہ حلہ- کربلاء کے راستے میں واقع ہے  کی ادارت کی جانب زائرین کے استقبال کے لئے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

عبد الامیر طہٰ جو کہ اس "شہر زائرین" کے انچارج ہیں نے بتایا کہ  یہاں زائرین امام علیہ السلام کے لئے متوفر کی جانے والی خدمات  زائر کے صبر و وفاء و عنایت جو کہ اس راستے میں  عطاء کرتا ہے ۔

اس کے ساتھ ہی یہاں استراحت کے لئے علیحدہ ہال اور شب گذاری کے لئے علیحدہ انتظامات کئے گئے ہیں اس کے ساتھ ہی روزانہ زائرین کو تین وقت کا طعام  فراہم کیا جائیگا۔

 

توصیف رضا

منسلکات