توسیع حرم مقدس حسینی طرف تلہ زینبیہ کے آخری مراحل

حرم مقدس حسینی کے سرپرستی میں شعبہ توسیع حرم مقدس نے باب رجاء سے باب تلہ زینبیہ تک جاری توسیعی منصوبے کے آخری مراحل میں ہونے کی تصدیق کی ہے

مذکورہ توسیعی مرحلے کے انچارج انجینئیر (مہدی فلحی رمضان) نے بتایا کہ حرم مقدس کے توسیعی منصوبوں کا مقصد آبے والے زیارات کہ جس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں کے لئے سہولت پیدا کرنا ہے ۔

منصوبے کی تفصیلات میں بتایا کہ یہ مرحلہ چار منزلوں پر مشتمل تھا جس کے ساتھ ہی حرم مقدس حسینی کے رئیسی دروازوں کی توسیع بھی شامل تھی تاکہ بوقت زیارت ان میں سے حد امکان زیادہ سے زیادہ زائرین کی آمد و رفت ممکن ہو ۔

اس مرحلے کو %90 تک مکمل کیا جاچکا ہے اور اس میں مکمل طور پر عراقی ماہرین اور عاملین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں جن میں توسیعی لحاظ سے مطلوبہ مواد کہ جن میں سنگ مرمر ، لفٹس ، اور برقی سیڑھیاں عالمی معیار کے مطابق لائی گئیں۔

آخرمیں بتایا کہ انشاءاللہ العزیز مذکورہ توسیع کو  2016 کے اوائل میں پایہ تکمیل کو پہنچا دیا جائیگا ۔

منسلکات