براعظم افریقہ میں حرم مقدس حسینی کے منصوبے

براعظم افریقہ میں قرآنی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے علم کو بلند کرتے ہوئے حرم مقدس حسینی کے شعبہ فعالیات افریقہ کی جانب سے مختلف مؤسسہ اور مراکز کا افتتاح کیا جارہا ہے تاکہ علوم قرآنیہ اور تعالیم اہل بیت علیہم السلام کو براعظم افریقہ میں پہنچایا جاسکے ۔

اسی منشور کو مدنظر رکھتے ہوئے شعبہ فعالیات افریقہ کے حرم مقدس حسینی میں مسئول شیخ علی القرعاوی نے بتایا کہ سب سے پہلے اوگنڈا کے دوسرے گنجان آباد شہر بوجیری میں مؤسسہ وارث الانبیاء قائم کیا گیا ہے جب کہ دوسرا مرکز برکینا فاسو کے شہر بوبو ڈیولاسو میں قائم کیا گیا ہے جب کہ تیسرا مرکز ملک مالی کے شہر باماکو میں قائم کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی مزید ممالک میں بھی توسیعی منصوبے پر کام جاری ہے جن میں سینیگال، نائیجیریا اور گنی بساؤ ممالک شامل ہیں جہاں مستقبل میں مراکز قائم کئے جائیں گے ۔

مذکورہ ممالک میں مقامی قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے اور قانونی کاروائی پر عملدرآمد کرتے ہوئے آفیشل اعلان کئے گئے ہیں ۔

جب کہ اس کے ساتھ ہی براعظم افریقہ میں الیکٹرانک تعلیم کے انتظامات بھی کئے جارہے ہیں جب کہ کربلاء مقدسہ میں موجود افریقی طلبہ کو تبلیغی نظام کے تحت بھی ان ممالک میں تعلیمات اہل بیت علیہم السلام کی نشر و اشاعت کے لئے آمادہ کیا جارہا ہے ۔

منسلکات