جنگ سے آزاد شدہ علاقہ جات میں تربیتی کیمپس

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شعبہ برائے امور مدارس دینیہ نے عراق کے جنگی حالات سے آزاد ہونے والے علاقہ جات میں تدریسی کیمپس لگانے کا اعلان کیا ہے ۔

مسئول شعبہ مذکورہ شیخ علی القرعاوی نے بتایا کہ تعلفر اور اس کے گردونواح کے علاقہ جات خصوصی اہمیت کے حامل ہیں جہاں داعش جیسی دہشت گرد تنظیم سے حال میں آزادی ملی ہے اور ان کیمپس کا ہدف تمام تربیت جن میں اخلاقی طور پر شعور پیدا کرنا ہے ۔

جہاں ک ان کیمپس میں طلبہ کی تعداد حالیاً فقط تلعفر میں 1800 طلبہ تک پہنچ چکی ہے ۔

مزید برایں کہ سالانہ تعطیلات گرما میں پورے عراق کے مختلف صوبوں میں ان کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے مگر اس سال خصوصی طور پر ان علاقہ جات کی طرف توجہ دی گئی ہے جنہیں آزاد کرایا گیا ہے

منسلکات