برطانوی دار الافتاء اور اسلامی کونسل کے صدر کا دورہ کربلاءٰ مقدسہ

برطانوی دار الافتاء اور اسلامی کونسل کے صدرالشیخ ڈاکٹر سلیم علوان اور ان کے ہمراہ وفد نے کربلاء مقدسہ کا دورہ کیا اس دورے میں حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام میں مہمان ہوئے ۔

وفد میں شامل لبنان سے ڈاکٹر طارق محمد جو کہ لبنان کی عالمی یونیورسٹی میں استاد ہیں اور ان کے ہمراہ علاقات عامہ برائے حج و عمرہ محمد فاروق المشہدانی ہیں ۔

وفد نے حرم مقدس حسینی کے زیر نگرانی منصوبہ جات کا دورہ کیا جن میں میوزیم و دارالقران الکریم اور امام حسین علیہ السلام کمپلیکس برائے علوم قرآنیہ ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی اپنے بیان میں سربراہ وفد ڈاکٹر سلیم علوان نے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کی کوششوں کو سراہا اور اندرون و بیرون ملک دارالقرآن کی علوم قرآن کی نشریات کو قابل تحسین کہا

منسلکات