بالائے گنبد علم پاک حرم مطہر کی مکمل تفاصیل

بالائے گنبد حضرت امام حسین علیہ السلام پر لہراتے ہوئے   علم پاک کی مکمل تفاصیل تیاری کے مراحل سے لے کر اول  شب محرم الحرام  تبدیلی تک اور سالہا سال کی تبدیلی کی تفاصیل  حرم مقدس حسینی کے میڈیا گروپ کی سے نشر کرنے میں انفرادیت کا حامل ہے۔

1۔ علم پاک سال میں 12 مرتبہ تبدیل کیا جاتا ہے

2۔ علم پاک کی تبدیلی ہر ہجری  مہینہ کی اول تاریخ کو انجام  پاتی ہے

3۔ علم پاک کی تیاری میں خصوصی کپڑا جاپان یا کوریا "الستن " سے درآمد کیا جاتا ہے

4۔حرم مقدس حسینی کے تابع شعبہ سلائی و کڑھائی   جو کہ حرم مقدس کی دیکھ بھال کی ایک فرع ہے ، خصوصی تربیت کے بعد علم پاک تیار کرتی ہے

5۔علم پاک کا طول 3.90 میٹر ہے اور عرض 3 میٹر ہے

اس کے علاوہ شعبہ مذکورہ صحن حرم مطہر اور  بین الحرمین میں سینکڑوں   سیاہ علم پاک اور بینر  نصب کرتا ہے اور بینر ز پر زیارت امام حسین علیہ السلام کی عظمت و عاشوراء و زیارت عاشوراء اور زیارت ناحیہ کے اقتباس  کڑھائی کئے جاتے ہیں۔

مزید براینکہ قبر مطہر پر موجو د سبز چادر کو ایام عزاء کی مناسبت سے سیاہ چادر میں تبدیل کرنا بھی اس شعبے کی ذمہ داری ہے

منسلکات