"موئے مبارک" رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ حرم مقدس حسینی

حرم مقدس حسینی کے میوزیم کی جانب سے 3 شعبان کی مناسبت سے  رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ  سے منسوب "موئے مبارک" کو زیارت عامہ کے لئے پیش کیا گیا۔

حرم مقدس حسینی تک کے سفر کو بتاتے ہوئے سعید رشید زمیزم  نے بتایا کہ مسجد نبوی میں ایک خصوصی کمرہ امانات  تھا جس میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہل بیت علیہم السلام  سے منسوب نوادرات محفوظ کی گئی تھیں  جن میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ کا عمامہ و تسبیح اور جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کے زیر استعمال خصوصی صندوق تھا اور ان کے علاوہ اصحاب کرام کی تلواریں اور ان کے ساتھ ہی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کا "موئے مبارک "تھا ۔

جب حجاز پر سلطنت عثمانیہ کی حکمرانی  مسلط ہوئی تبھی بعض نفائس کو ترکی  -اسطنبول لایا گیا  اور یہ نوادرات  وہیں رہیں یہاں تک کہ  سلطنت عثمانیہ زوال پذیر ہوئی اور ملک ترکی  کا قیام عمل میں آیا اسی اثناء میں عثمانی سلطان کی جانب سے والی بغداد داؤد پاشا کو 1909ء میں  ہدیہ کیا گیا اور وہاں سے حرم مقدس حسینی کے خزانے میں محفوظ ہے  اور اسے 3-4 شعبان کو سالانہ عمومی زیارت کے لئے  پیش کیا جاتا ہے

منسلکات