مؤمنین کے پیغامات ضریح مطہر حضرت عباس علیہ السلام میں امانتاً پہنچ گئے

حرم مقدس حسینی  کے شعبہ الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے حرم مقدس حضرت عباس  علیہ السلام کے  میڈیا سیکشن  کے خصوصی تعاون کے ساتھ  ضریح جدید کے افتتاحیہ کے موقع پر   نیابت میں زیارت کے خصوصی فعالیات کو انجام دیا گیا ۔

ولاء صفار جو کہ شعبہ الیکٹرانک میڈیا کے  انچارج ہیں ، نے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کی آفیشل ویبسائٹ پر نیابت میں زیارت کے عنوان سے مختلف ممالک سے مومنین کی جانب سے   خصوصی پیغامات  موصول کئے   جس میں خصوصی حاجات کی برآوری کے لئے  دعائیں تھیں اور ضریح مطہر حضرت عباس علیہ السلام کے اند ر پہنچانے کی درخواست کی گئی تھی ۔

ان پیغامات کی تعداد تقریبا ً 2413 تھی جنہیں طباعت کے بعد فرداًفرداً ضریح مقدس میں داخل کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی  21577 کے قریب نیابت میں زیارت کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کو حرم مقدس حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا سیکشن کے خصوصی تعاون اور بزرگ خدام  کی خصوصی شفقت کے ساتھ نیابت میں زیارت کو انجام دیا گیا ۔

 

توصیف رضا

منسلکات