حرم مقدس حسینی کے شعبہ دینی امور نے موصل میں اپنی "صادق الامین فکری و ثقافتی برانچ" کے زیر اہتمام، صوبہ نینویٰ کی تحصیل تلعفر میں ”رسول اللہ ہمیں متحد کرتے ہیں“ کے عنوان کے تحت رحمت کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ کے آٹھویں سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا، جس میں متعدد دینی و علمی شخصیات اور علاقے کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
برانچ کے انچارج شیخ خلیل العلیاوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”حرم مقدس حسینی کے شعبہ دینی امور نے موصل میں صادق الامین فکری و ثقافتی برانچ کے ذریعے صوبہ نینویٰ کی تحصیل تلعفر میں ’رسول اللہ ہمیں متحد کرتے ہیں‘ کے نعرے کے تحت نبی رحمت صلی اللہ علیہ وآلہ کے آٹھویں سالانہ فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے، جس میں متعدد دینی و علمی شخصیات اور مقامی شہریوں نے حصہ لیا۔“
انہوں نے وضاحت کی کہ ”جامعہ تلعفر نے فیسٹیول کے پروگراموں کی میزبانی کی، جس کا آغاز حرم مقدس حسینی کے شعبہ دینی امور کے سربراہ شیخ احمد الصافی کے خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی سیرتِ طیبہ اور ان اعلیٰ اقدار و انسانی اصولوں کا ذکر کیا جو مسلمانوں کے مابین محبت اور اتحاد کو فروغ دیتے ہیں۔“
انہوں نے مزید بتایا کہ ”اس فیسٹیول میں متعدد دینی و ثقافتی سرگرمیاں شامل تھیں، ساتھ ہی کئی دینی اور علمی شخصیات کے خطابات بھی ہوئے جن میں سیرتِ نبوی کے مختلف پہلوؤں، امت کے دلوں میں رسولِ اعظم صلی اللہ علیہ وآلہ کی عظمت اور معاشرے کے افراد کے مابین بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو مستحکم کرنے میں آپؐ کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔“
