اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے کی ہدایت پر، حرم مقدس حسینی نے لبنان کے لیے امدادی قافلہ روانہ کر دی

اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی شرعی، شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایت پر، اور سیکرٹری جنرل جناب حسن رشید جواد العبایجی کی نگرانی میں، حرم مقدس حسینی نے لبنانی جمہوریہ کے لیے ایک امدادی قافلہ روانہ کیا ہے۔ اس قافلے میں (14) جدید ایمبولینس گاڑیاں اور صحت و طب سے متعلق مکمل سامان شامل ہے، جس کا مقصد وہاں کے شعبہ صحت کی مدد کرنا ہے۔

میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ انجینئر عباس الخفاجی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ "اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی شرعی، شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایت اور سیکرٹری جنرل جناب حسن رشید جواد العبایجی کی نگرانی میں، حرم مقدس حسینی نے لبنانی عوام کے لیے امدادی قافلہ روانہ کیا ہے، جس میں (14) جدید ایمبولینسوں کے علاوہ طبی و صحت کا سامان بھی شامل ہے۔"

انہوں نے مزید واضح کیا کہ "یہ قافلہ آخری نہیں ہے، بلکہ حرم مقدس حسینی لبنانی عوام کی حمایت میں مزید امدادی قافلے بھیجے گا جن میں طبی، لاجسٹک اور مالی امداد شامل ہوگی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "یہ اقدام ان انسانی اور امدادی اقدامات کی ایک کڑی ہے جو حرم مقدس حسینی نے متاثرہ اقوام کی حمایت کے لیے کیے ہیں، جن میں سر فہرست لبنانی عوام کے ساتھ ساتھ فلسطینی، ایرانی اور شامی عوام بھی شامل ہیں۔"

واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی، اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے اور متولی شرعی شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، اس سے قبل بھی ایران، لبنان، شام اور فلسطین میں متاثرین اور بے گھر افراد کی مدد کے لیے طبی سامان اور امدادی اشیاء پر مشتمل کئی انسانی قافلے بھیج چکا ہے۔