تعلیمی شعبے کی سرپرستی: حرم مقدس حسینی کا صوبہ بابل میں 'مدارس عطاء الوارث' پروجیکٹ پر تعميراتی کام تیزی سے جاری

حرم مقدس حسینی کے انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بابل میں 'مدارس عطاء الوارث' (عطاء الوارث اسکولز) پروجیکٹ کے تعميراتی کاموں کی مسلسل پیش رفت کا اعلان کر دیا ہے، جو تعلیمی شعبے کی معاونت اور ایک مربوط تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس شعبے نے ایک بیان می بتایا کہ "حرم مقدس حسینی سے وابستہ انجینئرنگ اور ٹیکنیکل پروجیکٹس ڈیپارٹمنٹ صوبہ بابل میں منصوبے کے تعمیراتی کاموں کو مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ منصوبہ تعلیمی شعبے کو لاجسٹک سپورٹ دینے اور ایک ایسا مربوط تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے منصوبوں کا حصہ ہے جو آنے والی نسلوں کی علمی و ذہنی تربیت اور انہیں جدید علوم سے آراستہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے"۔

انہوں نے وضاحت کی کہ "اس پروجیکٹ پر جدید ترین انجینئرنگ خصوصیات اور بین الاقوامی تعلیمی معیارات کے مطابق عمل درآمد کیا جا رہا ہے، تاکہ ایک ایسا مثالی تعلیمی ماحول تیار کیا جا سکے جو نظامِ تعلیم کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ کی تمام ضروریات کو پورا کرے"۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ "یہ منصوبہ 5,742.3 مربع میٹر کے کل رقبے پر تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں 2 اسکول، ایک کنڈرگارٹن ، ایک ملٹی پرپز ہال اور ایک انتظامیہ کی بلڈنگ شامل ہے"۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "تمام تعمیراتی کام منظور شدہ منصوبوں اور طے شدہ ٹائم لائن کے مطابق تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ ان کاموں کی نگرانی ماہر انجینئرز اور ٹیکنیکل عملے کی ٹیمیں کر رہی ہیں تاکہ پروجیکٹ کو مطلوبہ اعلیٰ معیار کے ساتھ وقت پر مکمل کر کے اس کے تعلیمی اور سماجی اہداف حاصل کیے جا سکیں"۔

واضح رہے کہ حرم مقدس حسینی، اعلیٰ مذہبی قیادت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی الکربلائی کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے، مختلف عراقی صوبوں میں ایسے اسٹریٹجک منصوبے لگا کر تعلیم اور تربیت کے شعبے کو بہت زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔ ان کوششوں کا بنیادی مقصد تعلیمی انفراسٹرکچر کو جدید بنانا اور بچوں کے لیے بہترین ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے کی تعمیر اور نئی نسلوں کی حقیقی ترقی ممکن ہو سکے۔

منسلکات