اعلیٰ مرجعیت کے نمائندے، شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر، روضہ حسینیہ کی امدادی ٹیم لبنان میں مقیم شامی مہاجر خاندانوں کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔
وفد کے سربراہ محمد ابو دکہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا:
"اعلیٰ مرجعیت کے نمائندے شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر، روضہ حسینیہ کی امدادی ٹیم لبنان میں شامی مہاجرین کو ہنگامی امداد فراہم کر رہی ہے۔"
انہوں نے وضاحت کی:
"امداد میں برقی آلات، ہیٹرز، ایندھن، اور 21 اشیاء پر مشتمل غذائی سَیٹ، کے ساتھ دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں، جو مہاجرین کی مدد میں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔"
انہوں نے مزید کہا:
"یہ تمام امداد امام حسین (علیہ السلام) کی برکات سے ہے، اور اس کا مقصد ہمارے شامی بھائیوں کی مدد کرنا ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ روضہ حسینیہ گذشتہ کئی سالوں سے مختلف ممالک میں انسانی بحران سے دوچار افراد کی مدد کے لیے وسیع پیمانے پر امدادی پروگرامز چلا رہا ہے، خاص طور پر ان کمیونٹیز میں جو سخت حالات سے گزر رہی ہیں۔
