یہ ملاقات باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے فریم ورک کے تحت ہوئی، جس میں وفد نے شعبے کی علمی کامیابی یعنی اہل بیت (علیہم السلام) کی قرآنی دائرۃ المعارف (موسوعہ) کا تعارف پیش کیا۔
وفد کے سربراہ اور شعبے کے علمی معاون، ڈاکٹر سید مرتضیٰ جمال الدین نے بات کرتے ہوئے کہا:
"روضہ حسینی کے دار القرآن الکریم شعبے کا وفد اعلیٰ مرجعیت کے وکیل مطلق سید جواد شهرستانی سے ملا، اور اس موقع پر شعبے کے علمی پروجیکٹ یعنی اہل بیت علیہم السلام کی قرآنی دائرۃ المعارف پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی۔"
انہوں نے وضاحت کی کہ:
"ملاقات میں اس دائرۃ المعارف کی تیاری کے مراحل پر گفتگو ہوئی پہلے اس کے تصور کے آغاز، پھر سائنسی اور تحقیقی طریقۂ کار، منصوبہ بندی، اور آخرکار اس کے مکمل ہونے اور ایک جامع قرآنی تحقیقی مرجع کی صورت میں شائع ہونے تک کے تمام مراحل زیرِ بحث آئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ:
سید جواد شهرستانی نے اس منفرد اور علمی منصوبے کو سراہا، اور اسے قرآنی تحقیق کے میدان میں ایک اہم علمی اضافہ قرار دیا۔ انہوں نے ان کوششوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ موسوعہ اپنی علمی قدر و قیمت کے باعث عالمی کتب خانوں تک پہنچے گی۔"
قابلِ ذکر ہے کہ روضہ حسینی کے دار القرآن الکریم کا شعبہ مسلسل دینی، ثقافتی اور تعلیمی کتب کی اشاعت میں سرگرم ہے، تاکہ قرآنی میدان میں تحقیقی ذرائع فراہم کیے جا سکیں۔
