لبنانی بچی جوکہ ایک نادر مرض میں مبتلا تھی کا خصوصی علاج اسپین سے منگوا کر حرم مقدس حسینی کی طرف سے مفت فراہم کیا گیا

مرجعیتِ عالیہ کے نمائندے شیخ عبد المہدی کربلائی کی ہدایت پر اور حرم مقدس حسینی کے ایک انسانی اقدام کے تحت، لبنان کی ایک بچی کے لیے نایاب علاج اسپین سے منگوایا گیا، جو کہ نشوونما کی کمزوری کے ایک مرض میں مبتلا تھی، اور یہ علاج عراق میں دستیاب نہ تھا۔

لبنانی عوام کے امدادی سیل کے رکن اور حرم مقدس حسینی کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ، جناب عبد الأمير طه المطوري نے الموقع الرسمي کو بتایا: "مرجعیتِ عالیہ کے نمائندے شیخ عبد المہدی کربلائی کی ہدایت پر حرم مقدس حسینی کے انسانی اقدام کے تحت، لبنان کی ایک بچی، جو عراق کی مہمان تھی اور نشوونما کی کمزوری کے مرض میں مبتلا تھی، کے لیے نایاب علاج اسپین سے منگوایا گیا، جو عراق میں دستیاب نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا: حرم مقدس حسینی نے علاج خریدنے اور اسے بچی کے والد تک پہنچانے کا مکمل انتظام کیا، جو کہ لبنانی عوام کی امداد کے لیے اس کے انسانی اقدامات کا ایک حصہ ہے۔

لبنانی عوام کے امدادی سیل کے تحت، لبنانی مہمانوں کو خوش آمدید کہنے، ان کے قیام کا انتظام کرنے اور روزانہ تین وقت کے کھانے فراہم کرنے کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ، لباس، علاج اور طبی نگہداشت بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے، جب تک کہ موجودہ بحران ختم نہ ہو جائے۔