ایک ہی دن میں 50 سے سے زائد کامیاب آپریشنز کی اعلیٰ کارکردگی

سیدہ زینب کبریٰ (علیها السلام) کے نام سے منسوب حرم مقدس حسینی کے تحت چلنے والے خصوصی آنکھوں کے جراحی مرکز نے اعلان کیا کہ ایک ہی دن میں (80) سے زائد کامیاب جراحی آپریشنز کیے گئے ہیں۔

مرکز کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر عدي السلامي نے گفتگو کرتے ہوئے کہا، سیدہ زینب کبریٰ علیها السلام کے مرکز میں موجود خصوصی میڈیکل ٹیموں نے ایک ہی دن میں (80) سے زیادہ بڑے آپریشنز کامیابی سے مکمل کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان آپریشنز میں مختلف نوعیت کے کیسز شامل تھے، جیسے کہ آنکھ کے زجاجی مادے کی کٹائی، موتیے کے آپریشنز، آنکھ میں انجیکشن، اور دیگر جراحی معاملات۔

انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کامیابی مرکز کی جدید اور مؤثر طبی خدمات کی اہلیت کو ظاہر کرتی ہے، جو ماہر طبی عملے کی مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی دستیابی کی مرہون منت ہے۔

واضح رہے کہ سیدہ زینب کبریٰ (علیها السلام) کا خصوصی جراحی مرکز برائے آنکھیں کربلاء کی صحت کے ادارے اور حرم مقدس حسینی کے باہمی تعاون سے چلایا جاتا ہے اور یہ عراق کے مختلف صوبوں سے آنے والے تمام مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔