حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکشن اتھارٹی کی جانب سے حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی جانب 20 محرم الحرام تا 10صفر تک عطاء حسینی کے نام سے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ۔
ڈاکٹر حیدر العابدی جوکہ مذکورہ اتھارٹی کے انچارج ہیں نے بتایا کہ عراق کے 18 صوبوں سے ایک لاکھ چوالیس ہزار افراد نے اس فری سہولت سے فائدہ اٹھایا جبکہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے اس ضمن میں 11 ارب 7کروڑ دینار خرچ کئے گئے جبکہ تمام تر سہولیات فری فراہم کی گئیں ۔
اس دوران سہولیات میں 3300 سرجری آپریشن ، 2لاکھ 11 ہزار میڈیکل ٹیسٹ شامل ہیں جبکہ ان افراد میں سے کچھ ابھی تک ہسپتال میں زیر علاج داخل ہیں اور مکمل شفایابی تک انہیں فری سہولت فراہم کی جائے گی ۔