عاشوراء اور کربلاء میں شدید گرمی پر حرم مقدس حسینی کے اقدامات

حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع شعبہ انجینئرنگ اور ٹیکنیکل ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے عراق بالخصوص کربلاء مقدسہ کے موجودہ انتہائی شدید گرم موسمی حالات کو مد نظر رکھتے عاشوراء حسینی کے لئے آنے والے عزاداران اور زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

شعبہ مذکورہ کی طرف سے ابتدائے محرم الحرام سے ہی کولنگ طاقت میں 650 ٹن کا اضافہ کیا گیا ہے اور اس کے بعد حرم مقدس حسینی ضریح مطہر میں کلی طور پر 9650 ٹن طاقت کی کولنگ فراہم کی جائے گی اور درجہ حرارت کو 22-26 درجہ تک رکھا جائے گا جبکہ کمپریسنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہواء کو تازہ اور 60 فیصد سے کم رطوبت تک آب و ہوا کو معدل کیا جائے گا۔

جبکہ دیگر مقامات پر واٹر کولر نصب کئے جائیں گے جن کی ٹوٹل تعداد 3200 ہے جن کے ذریعے درجہ حرارت کو 9 ڈگری تک کم کیا جائے گا

جبکہ کربلاء مقدسہ کی ثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے سایہ کی فراہمی کے لئے خصوصی چھاتے نصب کئے گئے ہیں اور ان کے ساتھ ہی درجہ حرارت کم کرنے کے لئے کولنگ کی جائے گی

معلومات کے لئے کہ یہ تمام تر ٹیکنالوجی ماحول دوست ہے اور اس تمام مساحت جہاں ٹمپریچر کنٹرول کیا جائے گا کلی طور پر 2 کلیومیٹر ہے 

منسلکات