کربلاء مقدسہ میں امراض چشم کے سب سے بڑے ہسپتال کا قیام

مرکز السیدہ زینب کبریٰ علیہا السلام برائے امراض چشم ماتحت حرم مقدس حسینی کے کربلاء مقدسہ میں سب سے بڑے علاجی مرکز کے قیام کا اعلان کیا ہے ۔

ڈاکٹر عدی السلامی جو کہ مذکورہ مرکز کے مدیر ہیں نے بتایا کہ اعلیٰ دینی مرجعیت کے نمائندے علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے امراض چشم کے لئے خصوصی ہسپتال کے قیام کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔

5 دونم کی مساحت پر مشتمل یہ ہسپتال 9 منزلہ عمارت تعمیر کیا جائے گا جس میں جدید آپریشن سینٹرز بنائیں جائیں گے جو اپنی نوعیت کی اعلیٰ سہولیات ہونگیں تاکہ شہریوں کی بیرون ملک سفری تکالیف کو کم کرسکیں ۔

قابل ذکر ہے کہ حرم مقدس حسینی کی ادارت کی طرف سے خدماتی منصوبوں کی طرف بالخصوص صحتی منصوبوں کی طرف خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور ان کی طرف علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی نے خصوصی توجہ مبذول کرائی ہے ۔

منسلکات