حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے تابع سفیر امام حسین علیہ السلام ہسپتال میں فقط مئی کے ماہ میں بھی مفت علاجی سہولیات فراہم کی گئیں جبکہ ان کجے اخراجات حرم مقدس حسینی کی طرف سے ادا کئے گئے ۔
السفیر ہسپتال کے معاون مسئول انجینئر عباس عبد علی حسن نے بتایا کہ مئی کے مہینے میں 1576 آپریشنز کئے جن میں چھوٹے بڑے لیول کے آپریشنز تھے ۔
جب کہ ایمیرجنسی وارڈ میں اس مہینے میں 7000 مریضوں کا استقبال کیا گیا اور 4500 مریض نے مختلف ڈاکٹرز سے رجوع کیا اور جبکہ 3500 مریضوں کے مختلف ایکسرے اور الٹراساؤنڈ ٹیسٹ، جبکہ بلڈ تیسٹ کی تعداد 522 اور ان کے ساتھ 24 ھزار کے قریب لیبارٹری ٹیسٹ شامل ہیں ۔
مزید بتایا کہ ہسپتال میں اس طرح کی موجودہ صورتحال کا سبب ہسپتال کی موجودہ توسیع ہے جن میں اس وقت 4 آپریشن سینٹرزاور اس کے ساتھ ہی 50 بیڈ میں توسیع کر کے 100 بیڈ کردئیے گئے ہیں جس میں عراق و خارج عراق کے مریضوں کو علاجی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ۔