ہم نے حرم مقدس حسینی کے متولی اور روضہ مقدس کے مختلف شعبوں کے آفیسران کے ساتھ کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کربلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے تعمیراتی مراحل کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ۔ الحمدللہ، ہم نے مشاہدہ کیا کہ اس ہوائی اڈے کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ اور روشنی کے علاوہ، ہوائی اڈے کا رن وے 100 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ اس ملاقات میں ماہر برادران نے اس ایئرپورٹ کے بارے میں مکمل وضاحتیں دیں۔ امید ہے کہ اس ایئرپورٹ کے تمام حصوں کا ڈھانچہ اگلے دو ماہ میں مکمل طور پر تیار ہو جائے گا اور اس کے بعد ضروری آلات اور سامان نصب کر دیا جائے گا۔