حرم مقدس حسینی کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائچی نے قومی سرمایہ کاری کمیشن کے چئیرمین ڈاکٹر حیدر مکیہ کا کربلاء مقدسہ ائیرپورٹ کے منصوبے پر استقبال کیا اور بتایا کہ حرم مقدس حسینی کے منصوبے مالی منفعت نہیں بلکہ اہل وطن کی مصلحت کی بنیاد پر قائم کئے جاتے ہیں ۔
جناب حسن رشید العبائچی نے بتایا کہ ہمارے منصوبے نہ صرف کربلاء اور اہل کربلاء بلکہ عراق کے تمام صوبوں تک پھیلے ہوئے ہیں اور ان پراجیکٹس کا ھدف شہریوں اور زائرین کی خدمت کرنا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہی منصوبوں میں کربلاء مقدسہ ائیرپورٹ پر آزمائشی پروازوں کا آپریشن ہے جو کہ بین الاقوامی معیار کے مطابق عمل میں لایا جائے گا اوراس کے ساتھ ہی زائرین کی نقل و حرکت میں آسانی فراہم کرے گا ۔
اس کے علاوہ قومی سرمایہ کاری کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر حیدر مکیہ نے کہا کہ ہمارا سرمایہ کاری کمیشن حرم مقدس حسینی کی طرف سے نافذ کئے جانے والے تمام پراجیکٹس کی حمایت کرتا ہے اور ان منصوبوں کو درپیش تمام رکاوٹوں اور مشکلات کو دور کرنے کے لئے کام کررہا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرم مقدس حسینی کے کامیاب منصوبے ایک طرح سے عراق میں اہل وطن اور زائرین کی خدمت کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں ۔
اور مزید وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے کربلاء مقدسہ ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور اس منصوبے کی تعمیراتی بریفنگ بھی لی اس کے ساتھ ہی کہ اس منصوبے کی نگرانی قومی سرمایہ کاری کمیشن کررہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس منصوبے پر موجود جاری مختلف شعبہ جات کے اراکین کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔