حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائچی نے السبطین انٹرنیشنل طبی یونیورسٹی کے افتتاح کے موقع پر اعلان کیاکہ ہمارے منصوبوں کا مقصد مادی منفعت نہیں اور نہ ہی ان پراجیکٹس کا مقصد حکومتی منصوبہ جات کا معارضہ ہے بلکہ حکومتی پراجیکٹس میں کسی قسم کے موجود خلاء کو پر کرنا ہے ۔
قارئین کی معلومات کے لئے کہ السبطین انٹرنیشنل طبی یونیورسٹی کا افتتاح 28/12/2022ء کو کیا گیا ہے ۔
جناب سیکرٹری جنرل حرم مقدس حسینی کی طرف سے کہا گیا کہ عراقی عوام نے اپنی زمین و مقدسات عراق کے دفاع کے لئے قربانیاں پیش کی ہیں اور اسی عوام کے لئے انسانی اور علمی منصوبہ بمثل السبطین طبی یونیورسٹی کا قیام اس قوم کے لئے امانت کی مانند ہے ۔
اور مزید عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حرم مقدس حسینی کے پاس عراق کے دیگر صوبوں میں بھی ایسے پراجیکٹس کے قیام کا حوصلہ ہے تاکہ علمی لحاظ سے دیگر علاقوں کے عوام بھی استفادہ کرسکیں اور اعلیٰ علمی معاییر کے مطابق طلباء کو تعلیم دی جاسکے ۔
اس یونیورسٹی کا قیام مختلف اطراف کی طرف سے شانہ بشانہ مالی و عملی تعاون کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے ۔
اور واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس موقع پر ہم دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبدالمہدی کربلائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے تعلیمی اور صحتی منصوبوں پر خصوصی توجہ کی ہدایت فرمائی ہے جو کہ کسی بھی معاشرے کے بنیادی اصولوں میں سے ہیں ۔