حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے سیکرٹری جنرل حسن رشید العبائچی نے انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ مراقد آئمہ اہلبیت علیہم السلام میں سے حرم مقدس حسینی بھی اعلیٰ دینی مرجعیت نجف اشرف کی ہدایات پر زائرین کی سہولیات کے لئے خدماتی اور تعلیمی منصوبوں کا آغاز کیا ہے ۔
جناب حسن رشید العبائچی نے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کا ہدفان منصوبوں کا قیام صرف ایک ہی ہے جس میں زائرین کی سہولیات اور معاشرتی خدمات کی فراہمی ہے جو کہ اپنی ذات میں اعلیٰ دینی مرجعیت نجف کی راہنمائی کا عکاس ہے ۔
اضافہ کرتے ہوئے بتایا کہ حرم مقدس حسینی کی طرف سے علمی انسٹیٹیوٹس کا قیام اور اہل وطن کے نوجوان طبقے کو علوم کی فراہمی اور میرٹ کی بنیادوں پر قبولیت اور علمی مقابلہ کے کلچر کا فروغ دینا ہے اور ان منصوبوں میں بلا تفریق تمام عراق کے طلباء کے لئے قبولیت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔
اورمزید بتایا کہ حرم مقدس حسینی کے تمام منصوبہ ہائے خدماتی و علمی کا ہدف دراصل اہل وطن اور تمام طبقات قومی کے لئے خدمات فراہم کرنا ہے ۔