السبطین انٹرنیشنل یونیورسٹی کے افتتاح کے ساتھ ساتھ ۔۔۔ حرم مقدس حسینی کی طرف سے السبطین عملی ہسپتال کا افتتاح

 

 

السبطین انٹرنیشنل طبی یونیورسٹی کے افتتاح کے ساتھ ساتھ السبطین عملی ہسپتال کا بھی افتتاح کیا جائے گا ۔

ڈاکٹر ستار ساعدی جو کہ حرم مطہر حضرت امام حسین علیہ السلام کے ماتحت وزارۃ صحت و تعلیم طبی کے رئیس ہیں نے بتایا کہ دینی مرجعیت کے نمائندے اور حرم مقدس حسینی کے متولی علامہ شیخ عبد المہدی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے صحتی شعبے پر خصوصی توجہ کی گئی ہے ۔ اور 28دسمبر 2022ء کو خصوصی طور پر اس یونیورسٹی اور عملی ہسپتال کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔

مزید برآں کہ السبطین ہسپتال بھی طبی یونیورسٹی کے ماتحت ہے جس میں حالیہ دراسات کی غرض سے جدید آلات کی فراہمی اور عالمی معیار کے مطابق علاج و معالجہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

اور اس کے ساتھ ہی اس ہسپتال کے قیام کا ایک مقصد زیر تعلیم طلباء کو خصوصی طور پر عملی پریکٹیکلی تجربہ سے گزارنا ہے ۔

قارئین کی معلومات کے لئے کہ اس وقت 28 دسمبر 2022ء کو السبطین انٹرنیشنل میڈیکل یونیورسٹی کا افتتاح کیا جارہا ہے ۔

منسلکات